احباب!
رنگ،خوبصورتی،تخیل اور اظہار۔ان چار الفاظ کو جوڑ کر اگر ایک گلدستے میں باندھ دیا جائے تو شاعری جنم لیتی ہے۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ شاعری اردو ادب کی وہ بہارِ زیست ہے جس کے بغیر ادب ادھورا ہے۔
اسی شاعری اور مشاعرے کی روایات کو تازہ کرنے کامسیٹس لڑریری سوسائٹی لارہی ہے مشاعرہ سیگمنٹ بنام “محفلِ سخن” ۔ 📜
پاکستان کے مختلف کونوں سے اپنے کلام کا سحر طاری کرنے کےلیے جو شعراء ہمارے ساتھ جڑیں گے ان میں صدارت، صدارتی ایوارڈ یافتہ برائے حسن کارکردگی جناب احمد حسین مجاہد صاحب فرمائیں گے، مہمانِ خصوصی پاکستان اور بیرونِ ملک اپنی شاعری کا لوہا منوانے والے مترنم شاعر جناب سید سلیمان گیلانی اور مہمانِ اعزاز شاعری کی دنیا میں اک منفرد اور حسین نام سیدہ زہرا بتول ہیں۔
ہم کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ اس بزم میں لاتعداد یادوں کا خزانہ سمیٹنے کے لیے شرکت کریں ۔ہم آپ سب کی آمد کے منتظر ہیں۔✨
🗓 بتاریخ 21نومبر 2023 (بروز منگل)
🕙 بیت بازی 11 بجے آغازِ محفل دن 2 بجے
📍 بمقام ہارون رشید آڈیٹوریم
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کو
دلوں کے چاک رفو سے سِلا نہیں کرتے
-امجد اسلام امجد